2nd International Sīrah Conference 2023

Al-Karam International Institute, Bhera, Pakistan
Proposed Date: 21-22 October 2023

دوسری بین الاقوامی سیرت کانفرنس، ۲۰۲۳

الکرم انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ، بھیرہ، پاکستان

 

کانفرنس کامجوزہ عنوان:

پاکستان کے قدرتی وسائل کا تحفظ  وانتفاع سیرت طیبہ کی روشنی میں

Conservation and Utilization of Pakistan’s Natural Resources in the light of Sīrah

 

کانفرنس کا تعارف

قدرتی وسائل جیسے زمین، پانی ، ہوا، روشنی، درخت، معدنیات وغیرہ  جنھیں انگریزی میں Natural Recourses کہا جاتا ہے انسان کی بنیادی اور طبعی ضرورت رہے ہیں اسی لیے قدرت نے ہمیشہ ان وسائل کو انسانی زندگی کے ساتھ ہم آہنگ کیا ہےاور انسان بھی حسب ضرورت ان سے استفادہ کرتا رہا ہے۔  مگر جب سے انسان نے ترقی  کے نام پر اِن وسائل کو آلودہ اور ختم کرنا شروع کیا ہے تب سے دنیا میں نئے مسائل نے جنم لینا شروع کر دیا ہے، ماحولیاتی و موسمیاتی تبدیلی اُن میں سے ایک خطرناک آسیب ہے جو بڑی تیزی سے حیات انسانی کو نگلنےکے لیے آگے بڑھ رہا ہے۔ موجودہ دور میں مملکت خداد پاکستان کو بھی ایسے ہی چیلنجز درپیش ہیں ۔ اگر  قدرت کی طرف سے عطا کردہ اِن  وسائل کے تحفظ اور درست استعمال  کے لیے اقدامات نہ کیے گئے توتباہی و بربادی انسانی زندگی کا مقدر بن جائے گی۔

بنابریں الکرم انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ بھیرہ ۔اسلام آباد نے امسال دوسری سیرت کانفرنس ۲۰۲۳ کے لیے پاکستان کے قدرتی وسائل کا تحفظ  وانتفاع سیرت طیبہ کی روشنی میںموضوع کا انتخاب کیا ہے۔تا کہ موجودہ دور کے اس اہم اور سلگتے موضوع پر محققین کی توجہ دلائی جائے کیوں کہ سیرت طیبہ میں انسانی زندگی کے ہر گوشے سے متعلق رہ نمائی موجود ہے۔اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے پالیسی ساز اور قدرتی وسائل کے تحفظ پر مامور اداروں کی توجہ بھی سیرت طیبہ میں موجود اسباق و ہدایات کی طرف دلائی جائےتا کہ پاکستان میں موجود قدرتی وسائل کے تحفظ اور اس کے ممکنہ انتفاع کے لیے ایک مشترکہ قومی لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔  اسی لیے اس کانفرنس میں مذہبی مفکرین و دانشوروں کے علاوہ  قدرتی وسائل کے معاصر ماہرین بھی شرکت کریں گے۔موضوع کی اہمیت کے پیش نظر، اپنی دل چسپی کے مطابق مندرجہ ذیل محاوریا سب محاور  میں سے کسی ایک پر آپ کو بھی اِس کانفرنس میں اپنا مقالہ پیش کرنے کی دعوت دی جاتی ہے:

 

کانفرنس کے مجوزہ محاور:

1.    قدرتی وسائل کا تحفظ وانتفاع  سیرت طیبہ کا اختصاصی مطالعہ

·       زمین کے تحفظ وانتفاع کے لیے رسول اللہ   ﷑ کی تعلیمات و اقدامات

·       پانی کے تحفظ وانتفاع کے لیے رسول اللہ   ﷑ کی تعلیمات و اقدامات

·       آبی حیات/سمندری حیات کے تحفظ وانتفاع کے لیے رسول اللہ   ﷑ کی تعلیمات و اقدامات

·       جنگلات) درخت، پودے اور نباتات(کے تحفظ وانتفاع کے لیے رسول اللہ   ﷑ کی تعلیمات و اقدامات

·       ہوا، فضا اور خلا کے تحفظ وانتفاع کے لیے رسول اللہ   ﷑ کی تعلیمات و اقدامات

·       معدنیات کے تحفظ وانتفاع کے لیے رسول اللہ   ﷑ کی تعلیمات و اقدامات

2.     پاکستان میں زمین کا تحفظ وانتفاع سیرت طیبہ کی روشنی میں

·       زمین کی ملکیت کا مسئلہ: عشری،خراجی،وراثتی، حکومتی یا ذاتی زمین کا تحفظ وانتفاع سیرت طیبہ کی روشنی میں

·       بنجر زمینوں کی آباد کاری سیرت طیبہ کی روشنی میں 

·       زمین) جنگلات کا تحفظ/شجرکاری/زرعی زمین   کا تحفظ وانتفاع سیرت طیبہ کی روشنی میں

·       جنگلات) شجر کاری،راستوں کی صفائی(  کا تحفظ وانتفاع سیرت طیبہ کی روشنی میں

·       جنگلی حیات کا تحفظ وانتفاع سیرت طیبہ کی روشنی میں

·       معدنیات)کوئلہ،نمک ،پٹرولیم مصنوعات( کا تحفظ وانتفاع سیرت طیبہ کی روشنی میں

·       پاکستان میں شہری آباد کاری) بلدیات کی حد بندی اور دیگر زمین( کےمسائل اور ان کا حل  سیرت طیبہ کی روشنی میں

·       زمین کی آلودگی کا تحفظ و انتفاع سیرت طیبہ کی روشنی میں

3.     پاکستان میں پانی کا تحفظ وانتفاع سیرت طیبہ کی روشنی میں

·       پانی)حکومتی پانی،ذاتی پانی، کنواں،چشمہ، جاری پانی،دریا اور سمندر (کا تحفظ و انتفاع سیرت طیبہ کی روشنی میں

·       پانی کی تقسیم کا مسئلہ اور اس کا حل سیرت طیبہ کی روشنی میں

·       پانی کے ذخائر)قدرتی ،قومی اور ذاتی ذخائر(کا تحفظ و انتفاع سیرت طیبہ کی روشنی میں

·       ندی نالوں کے گرد آباد کاری کا مسئلہ  سیرت طیبہ کی روشنی میں

·       آبی حیات کا تحفظ وانتفاع سیرت طیبہ کی روشنی میں

·       سمندروں کا تحفظ و انتفاع  سیرت طیبہ کی روشنی میں

·       سمندری راستوں کی دفاعی اور تجارتی اہمیت سیرت طیبہ کی روشنی میں

·       پانی کی آلودگی اور ضیاع: اسباب ،اثرات اور تدارک سیرت طیبہ کی روشنی میں

·       پاکستان میں پانی کے تحفظ وانتفاع پر قانون  سازی سیرت طیبہ کی روشنی میں

4.     پاکستان میں ہوا کا تحفظ وانتفاع سیرت طیبہ کی روشنی میں

·       ہوا/ تیز ہوا سے استفادے کے طریقے سیرت طیبہ کی روشنی میں

·       پاکستانی فضاوں کا استعمال اور سٹیلائیٹ سسٹم  کی اہمیت سیرت طیبہ کی روشنی میں

·       خلائی سفر کی  ضرورت و اہمیت معراج مصطفی﷐  کی روشنی میں

·       خلائی راستوں کی دفاعی اور تجارتی اہمیت سیرت طیبہ کی روشنی میں

·       ماحولیاتی اورہوا کی آلودگی  )کارخانوں اور  گاڑیوں وغیرہ کا دھواں،سیگرٹ اور آگ(کے اسباب، اثرات،

نقصانات اور سیرت طیبہ کی روشنی میں

·       ماحولیات کے تحفظ کے لیے قومی اور بین الاقوامی اداروں کی قانون سازی اور عملی اقدامات سیرت طیبہ کی روشنی میں

5.     پاکستان میں روشنی کا تحفظ وانتفاع سیرت طیبہ کی روشنی میں

·    پاکستان میں شمسی روشنی اور چاندنی کا تحفظ و انتفاع سیرت طیبہ کی روشنی میں

·    موسمیاتی تبدیلیوں کے شمسی توانائی  پر اثر ات اور ان کا تدارک سیرت طیبہ کی روشنی میں

·    شمسی توانائی سے استفادے کے  طریقے سیرت طیبہ کی روشنی میں

·    شمسی آلودگی کے اثرات ونقصانات اور ان کا حل سیرت طیبہ کی روشنی میں

·    چاند اور ستاروں سے  استفادے کے طریقے سیرت طیبہ کی روشنی میں

6.     پاکستان میں محکمہ موسمیات اور دیگر اداروں  کا قدرتی وسائل کے تحفظ میں کردار

·       قومی امور برائے موسمیاتی تبدیلی و تحفظ ماحولیات

·       ماحولیاتی تحفظ کے لیے جدید پالیسیوں کی تشکیل

·       تحقیق برائے موسمیاتی تبدیلی و تحفظ ماحولیات

·       امور برائے آبی وسائل کا تحفظ

·       سرسبز پاکستان پروگرام

·       صاف پاکستان وتحفظ ماحولیات کے لیے حکمت عملی اور منصوبہ سازی

·       موسمیاتی تبدیلی و تحفظ ماحولیات کے سلسلے میں پاکستانی و بین الاقوامی اداروں کے تعاون کی عملی صورتیں

 

 

مقالہ نگاران  کے لیے ہدایات :

1.       مقالہ کانفرنس کے موضوعات   و محاور سےباہر نہ ہو۔

2.       مقالہ میں زبان کی صحت اور حسنِ بیان کو پیشِ نظر رکھاجائے اور اغلاط سےپاک ہو۔

3.       مقالہ پہلے کسی مجلے میں شائع  کیا گیا ہو   نہ ہی کسی کانفرنس میں پیش کیا گیا ہو ۔

4.       مقالے کا سرورق تحقیقی مقالے کے پورے عنوان، مقالہ نگار کے نام، برقی پتے ، اداراتی وابستگی اورعہدہ پر مشتمل ہو۔

5.       مقالہ کے ساتھ تین سو الفاظ پر مشتمل خاکہ تحقیق (Abstract) مع کلیدی الفاظ ارسال کیا جائے۔

6.       اسلوب تحقیق اور مصادر و مراجع کے حوالہ جات کو درج کرنے کے لیے شکاگو مینول آف سٹائل  کواختیار کیا  جائے۔

7.       مقالہ نارمل مارجن  اور چودہ فونٹ کے ساتھ ، اردو زبان کے لیے جمیل نوری نستعلیق اور عربی کے لیےLotus Linotype  جب کہ  انگریزی کے لیےبارہ فونٹ سائز کے ساتھ     Book Antiqua اختیار کیا جائے۔

8.       مقالے کی ضخامت بشمول مصادرو مراجع  اے فور سائز کے پندرہ سے بیس  صفحات سے زائد نہ ہو۔

9.       حوالہ جات اور تعلیقات اینڈ نوٹ (End Note )کےبجائے فٹ نوٹ (Footnote )کی صورت میں ذکر کیے جائیں۔

10.   ملحقات، کتابیات اور فہارس مقالے کے آخر میں فراہم کی جائیں۔

11.   معیاری    مقالہ  جات  کو   الکرم انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ  بھیرہ شریف کے شش ماہی مجلہالعلوم(خصوصی سیرت نمبر)میں      شائع  کیا  جائے  گا۔

12.   پہلے خلاصہ (Abstract) پھر مقالہ  کی برقی نقل (Softcopy) مندرجہ ذیل برقی پتہ پر ارسال کی جائیں : conferencealkarm@gmail.com 

13.   کانفرنس کی رجسٹریشن فیس ۱۰۰۰ روپے ہے ۔

14.   تفصیلی محاور اور کانفرنس سے متعلق معلومات کے لیے الکرم انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ کی ویب سائٹ وزٹ کیجیے:

https://akii.edu.pk/

کانفرنس کی انتظامی تاریخیں:

v    کانفرنس کا  اشتہار دینے کی حتمی تاریخ:  25 جولائی، 2023  

v    مقالہ کا خلاصہ (Abstract)جمع کروانے کی  آخری تاریخ: 31 اگست ، 2023  

v    مقالہ کے خلاصہ (Abstract)کی منظوری کا اعلان: 15 ستمبر  ، 2023

v    مکمل مقالہ جمع کروانے کی آخری تاریخ: 30 ستمبر  ، 2023

v    کانفرنس  کی  تاریخ: -21 22 اکتوبر،2023 ء 

کانفرنس  کے انعقاد کا مقام:   آن لائن یا الفرید آڈیٹوریم، الکرم انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ بھیرہ  /  اسلام  آباد،   پاکستان

کانفرنس کے شرکاء:

v    اندرون و بیرون ملک کےخواتین و حضرات  اساتذہ کرام،ماہرین قدرتی وسائل، سیرت نگار ، داعیان دین، ریسرچ اسکالرز اور اعلیٰ تعلیمی مراحل کے طلبہ و طالبا ت

کانفرنس  کی  زبانیں:                 ۞  اردو،                                  ۞عربی  ،                                ۞انگلش

نوٹ: کانفرنس میں مقالہ جات پیش کرنے والے محققین کی رہائش اور کھانے کا انتظام ادارہ  کرے گا۔

سرپرست اعلیٰ : پیر محمد امین الحسنات شاہ صاحب

چانسلر   الکرم انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ بھیرہ/  اسلام  آباد،   پاکستان

سرپرست  :محمد اسلم کمبوہ

وائس چانسلر الکرم انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ بھیرہ/  اسلام  آباد،   پاکستان

 

آرگنائزنگ کمیٹی:

چیف آرگنائزر:          ڈاکٹر  ابو الحسن محمد شاہ  الازھری صاحب 

                                    ڈین فکلٹی آف سوشل سائنسز، الکرم انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ بھیرہ/  اسلام  آباد،   پاکستان

آرگنائزر:      ڈاکٹر  محمد اجمل فاروق   

                                    لیکچرارو شریک مدیر فکر و نظر، ادارہ تحقیقات اسلامی ، بین الاقوامی اسلامی یونی ورسٹی،   اسلام  آباد،   پاکستان

فوکل  پرسن:             ڈاکٹر نجم الدین کوکب ہاشمی +92 301 5344644

 مدیر مجلہ العلوم، الکرم انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ بھیرہ/  اسلام  آباد،     پاکستان

و اسسٹنٹ پروفیسر مائی یونی ورسٹی، اسلام آباد

کوارڈینیٹر:               سجاد حسین ، +92 348 8134943

                                        وزٹنگ فیکلٹی بحریہ یونیورسٹی ، اسلام آباد

سیکرٹری :                 محمدنعیم الدین الازھری +92 332 5021732

لیکچرار الکرم انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ بھیرہ/  اسلام  آباد،   پاکستان

ایڈمن انچارج:         مفتی عبدالمجید       +92 332 7798198

لیکچرار الکرم انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ بھیرہ/  اسلام  آباد،   پاکستان

رابطہ سیکرٹری :          اسرارخان

نائب مدیر مجلہ العلوم الکرم انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ بھیرہ/  اسلام  آباد،   پاکستان

                    کانفرنس کا ای میل  : conferencealkarm@gmail.com

شعبہ علوم اسلامیہ ، الکرم انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ بھیرہ/  اسلام  آباد،   پاکستان

 

 

1st International Sīrah Conference 2022